اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سنگین بیماری میں مبتلا

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سنگین بیماری میں مبتلا

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو شدید بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں پروسٹیٹ کے انفیکشن کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، طبی ماہرین نے نیتن یاہو کو پروسٹیٹ نکالنے کی تجویز دی ہے، اور انہیں سرجری کے لیے ہسپتال میں کئی دن رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

نیتن یاہو کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کے خلاف زیر سماعت کرپشن کیسز کی سماعت کچھ دن کے لیے ملتوی کی جائے۔ وکیل نے بتایا کہ وزیراعظم نے حالیہ دنوں میں ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کروایا تھا، جس میں ان کی پیشاب کی نالی میں انفیکشن پایا گیا تھا اور اسی کے علاج کے لیے پروسٹیٹ سرجری ضروری ہے۔

نیتن یاہو کی سرجری اتوار کو مکمل بے ہوشی میں کی جائے گی اور سرجری کے بعد انہیں کچھ دن ہسپتال میں رہنا ہوگا۔ اس وجہ سے، ان کے وکیل نے اس ہفتے کی گواہیوں کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم پر تین فراڈ کے کیسز اور ایک رشوت ستانی کے الزامات ہیں، جن کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیتن یاہو کے دفتر نے بھی ان کی سرجری کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں