دبئی: مال آف ایمریٹس کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی

09:53 AM, 30 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

دبئی : دبئی کے مشہور مال آف ایمریٹس کے قریب واقع ایک عمارت میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز نے ایس او پیز کے مطابق تین منٹ کے اندر متاثرہ مقام پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں اور ریسکیو حکام بھی موقع پر موجود تھے۔

پولیس کے مطابق، آگ عمارت کے 10 سے 12 فلیٹس میں لگی تھی، تاہم بروقت کارروائی کی بدولت کوئی جانی نقصان یا زخمی نہیں ہوا۔ آگ کی وجوہات کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے، مگر دور سے عمارت میں بلند ہوتے ہوئے شعلے دیکھے گئے۔ اس کے علاوہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی دوپہر دبئی مرینہ کی بوٹ میں بھی آگ لگی تھی۔

مزیدخبریں