پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر جنرل عارف حسن 20 سال بعد عہدے سے مستعفی

08:49 PM, 30 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : گزشتہ 20 سال سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے  استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے 28 دسمبر کو دیے گئے  اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میرے استعفے کو یکم جنوری سے منظور کیا جائے۔ عارف حسن گیارہ مارچ 2004 کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بنے تھے ۔

انہوں نے لکھا کہ صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینا آسان فیصلہ نہیں تھا۔ میں نے صحت کی پریشانیوں کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کی سربراہی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

مزیدخبریں