میرے سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی نوازشریف کو وزیر اعظم بنانے کیلئے مسترد کیے گئے: اسد قیصر

06:02 PM, 30 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ  میرے سمیت تحریک انصاف کے تمام سئینیر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ صرف نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔ یہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں نہ کہ چند لوگ بند کمروں میں بیٹھ کر یہ فیصلے کرینگے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے کیے گئے ان فیصلوں کے خلاف ہم عوام کی عدالت میں جائینگے اور قانونی جنگ بھی لڑینگے۔ 

مزیدخبریں