پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میرے سمیت تحریک انصاف کے تمام سئینیر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ صرف نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔ یہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں نہ کہ چند لوگ بند کمروں میں بیٹھ کر یہ فیصلے کرینگے۔
آج میرے سمیت تحریک انصاف کے تمام سئینیر رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔یہ صرف نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔ یہ فیصلے عوام نے کرنے ہیں نہ کہ چند لوگ بند کمروں میں بیٹھ یہ فیصلے کرینگے۔ان فیصلوں کے خلاف ہم عوام کی عدالت میں جائینگے اور قانونی جنگ… pic.twitter.com/cIKMisfmLJ
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) December 30, 2023
الیکشن کمیشن کی طرف سے کیے گئے ان فیصلوں کے خلاف ہم عوام کی عدالت میں جائینگے اور قانونی جنگ بھی لڑینگے۔