لاہور : سابق وزیر اعظم نوازشریف کے مانسہرہ کے بعد لاہور کے حلقہ این اے 130 سے بھی کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں ۔
آئی پی پی کے قائد جہانگیر خان ترین کے بھی این اے 149 سے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔
مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے لاہور سے تین حلقوں پی پی 159، پی پی 160 اور پی پی 165 سے کاغذات جمع کروائے تھے جبکہ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کے سرگودھا سے ایک حلقے پی پی 80 سے بھی کاغذات جمع کروائے تھے۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات درست قرار دیے گئے ہیں۔
این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے ۔ این اے 122 سے تحریک انصاف کے رہنمالطیف کھوسہ اور اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے بھی کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔