اختر مینگل ،قاسم سوری، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد

05:36 PM, 30 Dec, 2023

اسلام آباد:  عمران خان کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کے دیگر امیدواروں کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں جبکہ  بی این پی کے رہنما اختر مینگل کے کاغذات بھی مسترد کیے گئے ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 263  سے قاسم سوری ، لاہور  میں این اے 121 سے مسرت جمشید اور ان کے شوہر جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔

ملتان میں  این اے  151 سے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ،ان کے بیٹے  زین قریشی اوربیٹی  مہر بانو قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ۔

این اے 130لاہورسے پی ٹی آئی رہنمایاسمین راشد کے کاغذات  نامزدگی بھی منظور نہیں کیے گئے ہیں۔ ذلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی کی نشست این اے 50 اٹک سے مسترد ہوئے۔

 
مانسہرہ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 15سے پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی کے کاغذات نامزدگی بھی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے۔

این اے 129 اور پی پی 172  لاہورسے  پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گیے۔

دوسری طرف بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے این اے 264  سے کاغذات نامزدگی مستردکردیے گئے ہیں ان کے کاغذات اقامے کی وجہ سے مسترد ہوئے ہیں۔ 

مزیدخبریں