بائیڈن کی اسرائیل کو فلسطینی نسل کشی جاری رکھنے کی ترغیب، ہنگامی طور مزید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی

بائیڈن کی اسرائیل کو فلسطینی نسل کشی جاری رکھنے کی ترغیب، ہنگامی طور مزید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی
سورس: file

واشنگٹن:  امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور نشل کشی برقرار رکھنے کیلئے اسرائیل کو ہنگامی طور پر مزید اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ فروخت کرنے کیلئے  کانگریس کی منظوری بھی نہ لی گئی۔

بائیڈن انتظامیہ  ہنگامی صورتحال کو بنیاد بنا کر اسرائیل کو مزید 147 ملین ڈالر سے زائد مالیت کا گولہ بارود اور دیگر سامان فروخت کرنے کی منظوری دی۔

 
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسی شق کی بنیاد پر اس ماہ کے شروع میں اسرائیل کو ٹینکوں کے 14 ہزار گولے بیچنے کی بھی منظوری دی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں