راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقےمیر علی میں آپریش کے دوران 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آڑ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی میں آپریشن کیا جس میں شدید فائرنگ کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فوسز کیخلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔