چانس لینا چاہئے، کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز ڈکلیئر کر کے چانس لیا: بابراعظم

10:44 PM, 30 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ کرکٹ میں چانس لینا چاہیے اس لئے نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز ڈکلیئر کر کے چانس لیا۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پہلے ٹیسٹ کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ ابتدا میں کہا تھا نتیجے کی طرف جائیں گے اس لئے دوسری اننگز ڈکلیئر کر کے چانس لیا۔
بابراعظم نے مزید کہا کہ عبوری سلیکشن کمیٹی سے بات ہوتی ہے، میرا فوکس اس وقت ٹیسٹ میچ پر ہے، 4 سال بعد کم بیک کرنے کا بہت دباؤ ہوتا ہے، سرفراز احمد نے اچھا کم بیک کیا اور دونوں اننگز میں شاندار بیٹنگ کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ 
کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا تاہم کیوی ٹیم اس میں ناکام رہی اور میچ ڈرا ہو گیا۔ 
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن 8 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کر دیا گیا اور یوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔ 

مزیدخبریں