بابراعظم نے اننگز ڈکلیئر کر کے حیران کر دیا: ٹم ساؤتھی

بابراعظم نے اننگز ڈکلیئر کر کے حیران کر دیا: ٹم ساؤتھی

کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی جانب سے دئیے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کی کوشش کی مگر کم روشنی کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کر دی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے باقی 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف ملا تاہم کیوی ٹیم اس میں ناکام رہی اور میچ ڈرا ہو گیا۔ 
نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے تیز کھیل کر ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن 8 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 کے مجموعی رنز پر کم روشنی کے باعث کھیل ختم کر دیا گیا اور یوں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔ 
میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساؤتھی نے کہا کہ ہم نے بھرپور کوشش کی کہ ٹیسٹ میچ کا رزلٹ آئے لیکن روشنی کی کمی کے باعث ہم ہدف حاصل نہیں کر سکے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم نے اننگز ڈکلیئر کر کے حیران کیا ، وکٹ کافی مشکل تھی اور ان کنڈیشنز میں فاسٹ باؤلرز کو مشکل ہوتی ہے، وکٹ لینے کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے، کیوی باؤلر ایش سودھی نے اچھی کارکردگی دکھائی۔ 
ٹم ساؤتھی نے مزید کہا کہ پاکستان نے آج ہمیں ٹف ٹائم دیا، یہ ایک چیلنجنگ ٹیسٹ میچ تھا جس میں کین ولیم سن نے اچھی اننگز کھیلی، ہمارے پاس وقت تھا کہ پاکستان کو آؤٹ کریں۔

مصنف کے بارے میں