لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت میری نظریں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر (این ایچ پی سی) لاہور میں محمد عامر نے ٹریننگ کی اور بعد ازاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے چاہا تو دوبارہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش پریمیر لیگ (بی پی ایل) کیلئے جانے سے پہلے ٹریننگ کرنا چاہتا تھا جس کی چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے اجازت طلب کی تو انہوں نے مہربانی کرتے ہوئے اجازت دیدی۔
اس موقع پر انہوں نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اچھا کھیلنے پر کھلاڑیوں کو کریڈٹ دینا چاہیے، امام الحق، سرفراز احمد اور سعود شکیل نے اچھی بیٹنگ کی۔