اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022ءکی منظوری دیدی ہے جس کا نفاذ پورے پاکستان پر فی الفور ہو گا۔ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ سماعت سے محروم یعنی ’بہرے‘ لوگوں کیلئے ایک بہت بڑی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرانک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دوسرے میڈیا پر پاکستان سائن لینگوئج ترجمان کے بغیر نیوز بلیٹن کی اجازت نہیں ہو گی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022ء کی منظوری دے دی
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 30, 2022
ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دُوسرے میڈیا پر پاکستان سائن لینگویج ترجمان کے بغیر نیوز بلیٹن کی اجازت نہ ہوگی
1/3
ایک سال بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرانک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دوسرے میڈیا پر سائن لینگوئج ترجمان کے بغیر کسی بھی پروگرام، انٹرٹینمنٹ، اشتہار، ٹاک شو، ڈرامہ، فا یا کسی بھی قسم کے تصویری پروگرام کی اجازت نہیں ہو گی۔
ایک سال بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرونک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دُوسرے میڈیا پر سائن لینگویج ترجمان کے بغیر کسی بھی پروگرام، انٹرٹینمنٹ، اشتہار، ٹاک شو، ڈراما، فلم یا کسی بھی قسم کے تصویری پروگرام کی اجازت نہ ہوگی
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 30, 2022
2/3
سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز کو ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے اندر ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سائن لینگوئج ترجمان مقرر کرنا ہو گا جبکہ ایکٹ کا نفاذ پورے پاکستان میں فی الفور ہو گا۔
سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز کو ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے اندر ایکٹ پر عمل درآمد کیلئے سائن لینگویج ترجمان مقرر کرنا ہوں گے
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) December 30, 2022
ایکٹ کا نفاذ پورے پاکستان پر فی الفور ہوگا
3/3
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’سماعت سے محروم یعنی ’بہرے‘ لوگوں کیلئے ایک بہت بڑی تبدیلی کا آغاز ہو گیا۔ یہ قانون ٹی وی پروگراموں اور خبروں میں اشاروں کے ذریعے ان کی شمولیت کو یقینی بنائے گا۔ اس سلسلے میں ان کی مسلسل جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہمیں بھی ان کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے کچھ اشاروں کی زبان سیکھنی ہو گی۔
سماعت سے محروم یعنی 'بہرے' لوگوں کے لئے ایک بہت بڑی تبدیلی کا آغاز۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 30, 2022
یہ قانون ٹی وی پروگراموں اور خبروں میں اشاروں کے ذریعے ان کی شمولیت کو یقینی بنائے گا۔ اس سلسلے میں ان کی مسلسل جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ہمیں بھی ان کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے کچھ اشاروں کی زبان سیکھنی ہوگی۔ https://t.co/839rns60vH