اسلام آباد: نئے سال کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنراسلام آباد عرفان نواز میمن نے دفعہ 144 نافذ کی ہے جس کے تحت ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہو گی جبکہ پابندی کا اطلاق 31 دسمبر شام 6 بجے سے یکم جنوری تک رہے گا۔
سال نو پر اسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
07:58 PM, 30 Dec, 2022