پشاور: پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ جو قوم فحاشی کو گناہ نا سمجھے تو اللہ کی طرف سے ان پر فحاش لیڈر مسلط کر دیا جاتا ہے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران کو بدلہ لینے کی عادت ہے ۔ عمران نے میرے خلاف پریس کانفرنس کراوئی ، میرے اور میرے خاندان پر حملے کیلئے دوسروں کو اگے کیا ۔ میری بہن پر بنوں میں حملے کروائے ، ڈی پی او کو اطلاع دی تو اس نے مدد کرنے سے انکار کر دیا ۔
عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ عمران خان نے تیس ہزار ارب پاکستان پر قرضہ چڑھا دیا ہے ، توشہ خانہ سے تحائف لیے اس نے اپنے عہدے کا استعمال کیا، ریاست مدینہ کی مثال دینے والے نے کرپشن کی انتہا کی ہے ۔ خیبرپختونخوا اب سری لنکا بنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب میں یہ جلسے کرتا رہا ، عمران نے شادی جیسے مقدس رشتے میں طلاق متعارف کرا دی ہے ۔
عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سب کو پتا تھا یہ اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر آئی ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ جب ہٹ گئی تو آج وہ اسٹیبلشمنٹ سے بدلہ لے رہا ہے ۔ عمران سڑکوں پر ذاتی مفاد کیلئے آرہا ہے ۔ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو فوج کو سیاسی بنانا چاہتا ہے ۔ چیف جسٹس سے درخواست کی تھی کہ عمران پر غداری کا مقدمہ کیا جائے ۔ عمران فوج کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے ۔ اللہ کے بعد فوج ملک کی حفاظت کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میری پارٹی کا نام جماعت صفا ہے ۔ اسلام کیلئے معتدل نظام میری پارٹی کا منشور ہے ۔ میری پارٹی تمام لوگوں کیلئے اخلاقی تربیت کا ادارہ ہوگا ۔ ہم سب نے پاکستان کو فحاشی سے بچانا ہے ۔ میں نے اور میرے خاندان نے بہت صبر کیا ہے ۔ چیف جسٹس سے درخواست ہے عمران پر تا حیات پابندی لگائیں ۔ پی ٹی آئی دہشتگردی کو سپوٹ کرتی ہے ۔ عمران کی پارٹی پاکستان کے زوال کی ذمہ دار ہے ۔