کراچی ٹیسٹ کا آخری دن : 15 اوورز میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 138 رنز کا ہدف 

05:03 PM, 30 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان نے کراچی ٹیسٹ کے آخری دن اور آخری 15 اوورز میں سعود شکیل کی شان دار نصف سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو فتح کیلئے 138 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ 

کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستانی بلے باز میدان میں اترے تو قومی ٹیم کو 97 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ نیوزی لینڈ کو دن کے آغاز میں ہی اس وقت کامیابی ملی جب نائٹ واچ مین نعمان علی صرف چار رنز بنانے کے بعد مائیکل بریسویل کی وکٹ بن گئے۔

 پاکستانی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب کپتان بابر اعظم صرف 14 رنز بنانے کے بعد اش سودھی کی وکٹ بن گئے۔ 100 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے سرفراز احمد آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

اس دوران امام نے سنچری کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جبکہ سرفراز نے اش سودھی کو چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ لیکن ففٹی مکمل کرتے ہی وکٹ کیپر بلے باز وکٹ کیپر ٹام بلنڈل کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 53 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ امام کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز جوڑے۔

گزشتہ اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے نوجوان سلمان علی آغا اس اننگز میں بڑا اسکور نہ کر سکے اور چھ رنز بنانے کے بعد سودھی کو گیند پر بولڈ ہو گئے۔

امام الحق پوری اننگز میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے رہے لیکن 96 کے اسکور پر پہنچنے کے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور پہلی اننگز کی طرح اس اننگز میں بھی اسٹمپ ہو گئے۔

مزیدخبریں