اسلام آباد: وزیراعظم کے زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو للکارنےو الوں کو پوری قوت سے جواب دیاجائےگا۔ قومی مفادات پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔نیشنل سکیورٹی کمیٹی اجلاس پیر کو بھی جاری رہےگاجس میں آج سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مزید فیصلے کئے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت سیاسی و عسکری قیادت کی اہم بیٹھک ہوئی۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو ،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہاگیا کہ قومی سلامتی کمیٹی نے دہشت گردوں کے خلا فکارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
شرکا نے عزم کا اظہارکہ کسی کو بھی قومی سلامتی کے کلیدی تصور کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔پاکستان کی بقا ،سلامتی او رترقی کے بنیادی مفادات کا جرات ،بہادری اور مستقل مزاجی سے تحفظ کیاجائےگا۔وزیرمملکت حنا ربانی کھر نے اجلاس کے شرکا کو افغان عبوری حکومت سے رابطوں پر بریفنگ دی۔
اجلاس نے دہشت گردی کے خلاف شہداکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا دہشتگردی کے خلاف آہنی عزم اور ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔ ملکی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کو چھپنےکی جگہ نہیں ملے گی۔ وزیراعظم نےکہا قوم کی دعائیں اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں۔ پاکستان کے چپے چپے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔