اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔ کہتے ہیں آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر قانون نے کہا کہ وقت سے پہلے اسمبلی جاتی ہے تو 90 ،وقت کے مطابق اسمبلی گئی تو 60 روز میں الیکشن ہونگے۔ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نگراں حکومت آئے گا ۔ نگراں حکومت کے علاوہ کوئی گنجائش نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کسی کی خواہش ہوسکتی ہےلیکن عملی طور ایسا ممکن نہیں ۔ ملک کی معیشت کے لیے اقدامات آئین کے اندر رہ کر اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں ۔