لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے محکمہ داخلہ بلوچستان نے پارلیمانی کمیشن قائم کردیا 

03:09 PM, 30 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ :  محکمہ داخلہ بلوچستان نے لاپتا افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا ہے۔ پارلیمانی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر قائم  کیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو پارلیمانی کمیشن کے چیئرمین ہوں گے ۔ کمیشن ہر ایک لاپتہ افراد کے معاملے کی تحقیقات کرے گا۔

 

کمیشن کے ممبران میں  رکن بلوچستان اسمبلی اسداللہ بلوچ، ملک نصیر شاہوانی ، میر زابد علی ریکی اور زمرک اچکزئی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں