عمران خان آج ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے 

11:33 AM, 30 Dec, 2022

 لاہور :چئیرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان آج  زمان پارک میں ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

چئیرمین تحریک انصاف اورسابق وزیر اعظم  عمران خان نے  آج سے مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے،چئیرمین تحریک انصاف 3ہفتوں بعد اس تحریک میں شامل ہونگے جبکہ آج  عمران خان ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی  کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہوے والی ملاقاتوں میں  قومی اسمبلی میں استعفوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا ، پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے موجودہ  حکومت کے اقتدار چھوڑنے تک  سڑکوں پر احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
 
 
 

مزیدخبریں