لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سپین کے اوورسیزپاکستانی بزنس مین چودھری عبدالغفار گجر کی ملاقات ہوئی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خٰیال کیا گیا ، وزیر اعلی ٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں ، اوورسیز پاکستانیز کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے تمام تر سہولیات فراہم کریں گے، پنجاب کو بزنس فرینڈلی صوبہ بنادیا ہے ،پنجاب میں سیلیکون ویلی طرز پر چپ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو فروغ دیاجائے گا ،طلبہ کیلئے انڈسٹریزکی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن کا اہتمام کریں گے۔
چودھری عبدالغفار گجر نے کہا چودھری پرویزالٰہی حقیقی معنوں میں عوامی لیڈرہیں ، چودھری پرویزالٰہی نے 4ماہ کے قلیل عرصے میں قابل قدر کام کئے ہیں ، پنجاب کے عوام کے لئے چودھری پرویزالٰہی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔