ملک کے بالائی علاقوں میں  برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں  برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ

ملک کے بالائی علاقوں میں  برف باری کے بعد سردی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو  میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ  ، استور میں منفی 9، کالام اور گلگت میں منفی 5 ریکارڈ کیا گیا ،مری صفر، اسلام آباد ایک، پشاور 2، کوئٹہ 6، لاہور 5، کراچی 14 اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

بلوچستان کے علاقوں کوہِ خواجہ اور توبہ کاکڑی کے پہاڑوں نے  برف سے ڈھک گئے ہیں جبکہ  گلگت بلتستان میں  بھی برف باری کے بعد نظارے اور حسین ہوگئے ہیں ، متعدد علاقوں کا زمینی راستہ منقطہ ہوگیا ، بارش کی وجہ سے  کوئٹہ میں  بجلی کا نظام بھی  درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

دوسر ی جانب پنجاب میں فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، کمالیہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت بیشتر شہروں میں ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

 
 

 
 

مصنف کے بارے میں