بن یامین نیتن یاہو نےتیسری بار  بطور اسرائیلی وزیر اعظم  وزیر اعظم حلف اٹھا لیا

08:46 AM, 30 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

بن یامین نیتن یاہو نے تیسری بار  بطور اسرائیلی وزیر اعظم حلف اٹھا لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق   بن یامین نیتن یاہو نے دائیں بازو کی انتہا پسند جماعتوں اور یہودی آرتھوڈوکس جماعتوں کے ساتھ نئی اتحادی حکومت تشکیل دی ہے۔

بن یامین نیتن یاہو نے 1996 سے 1999 تک اور 2009 سے 2021 تک اسرائیل کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا ، جون 2021 میں نیتن یاہو کو کرپشن کے الزامات پر وزارتِ عظمیٰ کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

 نیتن یاہو کو مشرق وسطیٰ کے امن کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ تصور کیا جاتا ہے، ان پر اسرائیلی عدالت  کرپشن کے مقدمات بھی  چل رہے ہیں ۔ 

دوسری جانب  اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے نئے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
 
 خیال رہے کہ  بن یامین نیتن یاہو  نے یکم نومبر کو ہونے والے  عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔


 


 

مزیدخبریں