کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے اور کرکٹ ساؤتھ افریقہ(سی ایس اے) نے اس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا گیا کہ ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فوری موثر ہو گا۔ 
سی ایس اے نے ان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا بتاتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر بلے باز اپنے اہل خانہ کیساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔ 


جوہانسبرگ میں 17 دسمبر کو پیدا ہونے والے 29 سالہ کوئنٹن ڈی کوک نے 20 فروری 2014ءکو آسٹریلیا کیخلاف پورٹ الزبتھ میں کھیلے گئے میچ میں ڈیبیو کیا تھا جو پروٹیز نے 231 رنز سے جیتا تھا۔ 
کوئنٹن ڈی کوک نے 54 ٹیسٹ میچز میں 91 اننگز کھیل کر 38.82 کی اوسط کیساتھ 3300 رنز بنائے جن میں 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 141 رہا۔ 

مصنف کے بارے میں