اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2019ءکے آئین کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 2015ءکا آئین بحال کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی آئین کے مسودے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاءنے پی ٹی آئی کا 2019 کا آئین کالعدم قرار دے کر 2015ءکا آئین بحال کر دیا گیا جبکہ نظرثانی کمیٹی کو اس میں مزید بہتری کیلئے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2015ءآئین کے مطابق 40 رکنی کور کمیٹی اور 24 رکنی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی قائم کی جائے گی جبکہ پارٹی عہدوں کی مدت دو سال ہو گی، 2015ءآئین کے تحت قومی سطح پر پارٹی کا الیکشن کمیشن بھی تشکیل دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی کا 2019ءکا آئین کالعدم قرار دیدیا گیا
07:29 PM, 30 Dec, 2021