اسلام آباد: حکومت نے ضمنی مالیاتی بل 2021ءقومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے جس دوران اپوزیشن ارکان نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے سخت احتجاج اور نعرے بازی کی۔
بل پیش کئے جانے کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر سپیکر ڈائس کے قریب جمع ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔ اپوزیشن ارکان نے مہنگائی کیخلاف نعروں پر مبنی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور حکومت مخالف نعرے بازی کا سلسلہ جاری تھا۔
اسی ہنگامہ آرائی کے دوران قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی خاتون رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن غزالہ سیفی کو تھپڑ دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قومی اسمبلی میں احتجاج، ایک خاتون رکن کا دوسری کو تھپڑ، شگفتہ جمانی اور غزالہ کیفی کے درمیان ہاتھا پائی،،، اسپیکر دیکھتے رہ گئے pic.twitter.com/Z2qQWMSJZr
— Naveed Akbar (@naveedakbarch) December 30, 2021