لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش (بی پی ایل) کی ٹیم برسبین ہیٹ کیساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے تاہم ان کی روانگی ویزے کی فراہمی سے مشروط ہے۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان حالیہ سیزن میں بگ بیش لیگ کھیلنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر ہوں گے کیونکہ ان سے قبل حارث رؤف میلبورن سٹارز اور شاداب خان سڈنی سکسرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ان کے علاوہ محمد حسنین، سید فریدون اور احمد دانیال بھی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شریک ہیں جہاں میلبورن سٹارز اور پرتھ سکروچرز کے درمیان آج کھیلا جانے والا میچ کورونا وائرس کے کیس سامنے آنے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں ایک ہفتہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے قومی کرکٹرز ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شامل نہیں ہوسکیں گے جبکہ انہیں الگ ڈریسنگ روم میں رکھا جائے گا اور وہ میدان میں جشن بھی نہیں منا سکیں گے۔
فخر زمان کا بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کیساتھ معاہدہ طے پا گیا
04:48 PM, 30 Dec, 2021