وزیرا عظم عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد

وزیرا عظم عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد


اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، جہاں صحافیوں نے وزیر اعظم پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں منی بجٹ کی منظوری کے بعد وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ پہنچے تو صحافیوں نے سوال کی بوچھاڑ کردی۔ اس موقع پر صحافی نے وزیر اعظم سے سوال کیا کہ کہا جا رہا ہے کہ حکومت مشکل  میں نظر آرہی ہے، وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سوال آپ نے کتنی بار پوچھا ہے؟ ہر تین مہینے بعد یہی کہا جاتاہے کہ حکومت مشکل میں ہے۔نواز شریف کی واپسی سے معتلق خبروں کے سوال  پر  وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف کا سن رہے ہیں آج آرہا ہے کل آرہا ہے ۔ نواز شریف سعودی عرب گئے تب بھی یہی کہا جاتا تھا اب آرہا کہ اب آرہا ہے، جب تک سمجھوتہ نہیں ہو ا یہی سنتے رہے ۔


ایک اور صحافی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ  فریش الیکشن ہوگا یا اسمبلیاں توڑ دیں گے؟جس پروزیر اعظم نے کوئی جواب نہیں دیا۔وزیر اعظم  عمران خان نے طنز کرتے ہوئے کہا  کہ شہبازشریف کی تقریر نہیں ہوتی،جاب اپلی کیشن ہوتی ہے ۔