لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین پٹری سے اتر گئی

02:09 PM, 30 Dec, 2021


میاں چنوں:  میاں چنوں ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی خیبر میل ایکسپریس کی بوگیاں میاں چنوں ریلوے اسٹیشن پر  پٹری سے اتر گئیں۔تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ٹرین ڈرائیور کے مطابق کہ بریک ویکیوم کام نہ کرنے کے باعث بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔


ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں