اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے پانچ سال بعد ایران کے شہر مشہد کے لیے اپنی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سے قومی ائیر لائن کی پہلی پروازگزشتہ روز مشہد کے لیے روانہ ہوئی،کراچی سے مشہد کیلئے پہلی پرواز یکم جنوری 2022 کو جائے گی۔جس کے بعد پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو بڑی سہولت مل گئی ہے ۔
پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک نے کہا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کی سہولت کے لیے مشہد کے لیے پروازیں شروع کی گئی ہیں کیونکہ یہ زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی ائیرلائنز کے نجف، بغداد اور دمشق کے لیے فلائٹ کیپ کو بڑھانے کے منصوبے کا حصہ تھی۔