ہالی ووڈ سٹار آرنلڈ  شوارزنیگر  اور اہلیہ میں بالآخر طلاق

11:47 AM, 30 Dec, 2021

نیوویب ڈیسک


واشنگٹن: امریکا کی مقامی عدالت نے ہالی ووڈ سپر سٹار اور کیلی فورنیا کے سابق گورنر  آرنلڈ  شوارزنیگر  اور ان کی اہلیہ کی طلاق کو سرکاری قرار دے دیاْ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست  کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک عدالت نے اداکار سے سیاست دان بننے  والے   آرنلڈ  شوارزنیگر  اور ان کی اہلیہ کے درمیان 10 سال قبل علیحدگی کو اب طلاق کا سرکاری درجہ دے دیا ہے، دونوں کے درمیان طلاق کی کارروائی میں اتنا لمبا عرصہ لگنے کی بڑی وجہ مالی اثاثہ جات کی تقسیم تھی۔


خیال رہے کہ ہالی ووڈ سٹار کی سابقہ اہلیہ شریور ایک صحافی اور سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی بھانجی ہیں، انہوں نے جولائی 2011 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ جوڑے کے درمیان ناقابل مصالحت اختلافات پیدا ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ  1986 میں شادی کرنے والے اس جوڑے کے چار بچے ہیں۔

مزیدخبریں