جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو کے ساحل پر 7.3 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ سے آیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے بیان کے مطابق جمعرات کو علی الصبح انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو کے ساحل پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی۔تاہم کسی قسم کی سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:25 بجےے قریب آیا اور یہ 166 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔
خیال رہے کہ انڈونیشیا کو بحرالکاہل "رنگ آف فائر" پر اپنی پوزیشن کی وجہ سے بار بار زلزلوں اور آتش فشاں پھٹنے کے واقعات کا سامنا رہتا ہے ۔
انڈونیشیا میں آنے والے خطرناک ترین زلزلوں میں 2004 میں آنے والا زلزلہ تباہ کن تصور کیا جاتا ہے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 9.1 ریکارڈ کی گئی تھی ، اس زلزلے نے بھی سونامی کو جنم دیا تھا جس سے انڈونیشیا سمیت پورے خطے میں 220,000 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل انڈونیشیا کے جزیرے فلوریس میں شدید زلزلے کے بعدسونامی کے خطرے سے خبردار کر دیا گیا تھا، اس زلزلے کی شدت بھی 7.3 ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ زلزلہ فلوریس کے سمندر میں 76 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔