علیزے شاہ کی سیگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

علیزے شاہ کی سیگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی سیگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔


اداکارہ  کی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر سگریٹ  پینے کی  ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے ، علیزے شاہ کی اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین کی جانب تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا تاہم کچھ صارفین نے اس عمل کو اداکارہ کا ذاتی فعل قرار دیا۔


  

 ویڈیو میں علیزے شاہ کو دیکھا جا سکتاہے کہ وہ  گاڑی میں بیٹھ کر  سگریٹ  کے مہارت کیساتھ کش لگا رہی ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ اداکارہ اپنے فون میں بھی مشغول ہیں ۔ تاہم ویڈیو سے ایسا لگتا ہے کہ علیزے کو اس بات کا علم نہیں کہ ان کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے کیونکہ ویڈیو  بنانے کا اینگل صاف ظاہر کر رہا ہے کہ ویڈیو علیزے شاہ کی لاعلمی میں ریکارڈ کی گئی ہے۔



مصنف کے بارے میں