ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف بلے باز راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
کیوی کرکٹر نے ٹوئٹر پر اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق پیغام میں لکھا کہ آج میں انٹرنیشنل کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، موجودہ سیزن کیریئر کا آخری سیزن ہوگا، بنگلہ دیش کیخلاف دو ٹیسٹ ، آسٹریلیا اور نیدر لینڈ کیخلاف 6 ایک روزہ انٹرنینشل میچز کے بعد کرکٹ کو خیر باد کہہ دوں گا۔کرکٹ کیرئیرمیں17 سال کی شاندار سپورٹ پر سب کا شکر گزار ہوں، انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہے گا۔
راس ٹیلر نے اپنے 17 سالہ کرکٹ کیریئر میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے جن میں نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔جبکہ نیوزی لینڈ کے سب زیادہ انٹرنیشنل سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بھی راس ٹیلر ہیں۔