خواجہ آصف کی گرفتاری انتقامی سیاست کا تسلسل ہے، مولانا فضل الرحمان

خواجہ آصف کی گرفتاری انتقامی سیاست کا تسلسل ہے، مولانا فضل الرحمان
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں بڑا مثبت رویہ سامنے آیا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈٰیا سے گتفگو کرتے پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا پیپلز پارٹی کو اس بات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے کہا کہ ہم جو بات کر رہے ہیں وہ تجاویز ہیں اور حتمی فیصلہ پی ڈی ایم ہی کرے گی اور حتمی فیصلے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہوں گے جس میں اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا خواجہ آصف کی گرفتاری انتقامی سیاست کا تسلسل ہے اور موجودہ حکومت نیب کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور ایسا نہیں کہ یہ آرام سے لوگوں کو پکڑتے جائیں اور ہم کچھ نہ کہیں۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات میں نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوئے ہیں اور کئی اہم امور زیر بحث آئے لیکن حتمی فیصلہ یکم جنوری کو رائیونڈ میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں تمام باتیں اچھی کیں اور بلاول بھٹو سے ان کی رائے پر گفتگو کریں گے کیونکہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں بلاول کا مؤقف سننا چاہتی ہیں اور اسکے بعد کوئی فیصلہ ہو گا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کا اعلان پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہو گا اگر نواز شریف کا اگر پاسپورٹ منسوخ ہو گا تو 22 کروڑ عوام نوازشریف  کے ساتھ ہے۔