پیڑولیم مصنوعات یکم جنوری کو مہنگی کرنے کی تیاری، سمری ارسال

04:48 PM, 30 Dec, 2020

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے رواں سال کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھھوا دی۔

سمری میں پیٹرول دو روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روہے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ مٹی کا تیل اور لایٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ کرنے کی تجویز ہے اور وزرات خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ 15 دسمبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پیڑول کی فی لیٹر قیمت اس وقت 103 روپے 69 پیسے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 108 روپے 44 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 70 روپے 29 پیسے اور لائٹ ڈیزل فی لیٹر 67 روپے 86 میں فروخت ہو رہا ہے۔ 

مزیدخبریں