اسلام آباد: اکاؤںٹنٹ جنرل پاکستان کے گریڈ 22 کے افسر نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کے کنٹرولر اکاؤنٹس جنرل خرم ہمایوں نے راولپنڈی میں اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی ۔ خرم ہمایوں نے خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔
پولیس نے بتایا کہ اے جی پی آر کے کنٹرولر اکاؤنٹس جنرل خرم ہمایوں راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھے ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خرم ہمایوں نے ذاتی پریشانیوں سے تنگ آکر مبنیہ طور پر خودکشی کی ہے ۔
تھانہ روات پولیس کی نفری موقع پر پہنچ کر تحقیقات کررہی ہے ۔پولیس کا کہناتھاکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا جائے گا ، مبینہ خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جائیگی ۔