پہلا ٹیسٹ : فواد عالم کی سینچری ، گرین شرٹس کا پلڑ ا بھاری 

فواد عالم کی سینچری ، گرین شرٹس کا پلڑ بھاری 
کیپشن: فوٹو بشکریہ : کرک انفو

آکلینڈ : نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پانچویں  روز پاکستان کو جیت کے لیے صرف 136 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 6 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

نیوزلینڈ  کی ٹیم نے جیت کے گرین شرٹس کو 373 رنز کا ہدف دیا تھا ، پانچویں روز پاکستان نے تین وکٹ کے نقصان پر 71 رنز سے اننگ آگے بڑھائی۔

ٹیسٹ میچ کے آخری روز کے دوسرے ہی اوور میں اظہر علی 38 رنز کے انفرادی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے ، جس کے بعد فواد عالم اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے  سکو کو آگے بڑھایا۔

قومی بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کیرئیر کی سینچری بنائی ۔ 

تین سو تہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کا آغاز مایوس کن رہا ، بغیر کھاتے کھولتے ہی پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں ۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر آؤٹ ہوئے اور حارث سہیل بھی نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے ، جس سے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ۔ 

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بنائے تھے ۔ جس کے جواب میں پاکستان نے 299 رنز بنائے ، پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں پر 180 رنز بنائے کر دوسری اننگز ڈکلئیر کردی تھی ۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹآم لیتھم نے ایک سو بارہ گیندوں پر 53 رنز بنائے ، کیوی اوپنر ٹام بلنڈل نے ایک سو سات گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔