کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر قاری سیف اللہ محسود افغانستان میں ہلاک

کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر قاری سیف اللہ محسود افغانستان میں ہلاک
کیپشن: قاری سیف اللہ محسود خودکش جیکٹس اور بم تیار کرنے میں ماہر تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کابل: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر سیف اللہ محسود افغانستان میں مارا گیا۔ اسے خوست میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔قاری سیف اللہ محسود خودکش جیکٹس اور بم تیار کرنے میں ماہر تھا۔ پاکستانی سکیورٹی اداروں کو دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث ہونے کے سبب مطلوب تھا۔ خصوصا سال 2015 میں کراچی میں ہونے والے بس خود کش حملے کی ذمہ داری بھی اس نے قبول کی اور اس حملے میں59 افراد مارے گئے تھے۔

پاک فوج کی جانب سے وزیرستان میں چند سال قبل کئے گئے انسداد دہشتگردی آپریشن کے دوران سیف اللہ محسود جان بچانے کیلئے افغانستان فرار ہو گیا تھا اور تب سے وہیں روپوش تھا۔