پناہ گاہوں پر(ن)لیگ کی تنقید غریب دشمنی کا ثبوت ہے،فردوس عاشق

پناہ گاہوں پر(ن)لیگ کی تنقید غریب دشمنی کا ثبوت ہے،فردوس عاشق

اسلام آباد : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں پر(ن)لیگ کی تنقید غریب دشمنی کا ثبوت ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سخت سردی سے ٹھٹھرتے بے گھر افرادکیلئے سائباں کی دستیابی وزیراعظم عمران خان کے احساس کا مظہر ہے۔(ن)لیگی ترجمانوں کا پناہ گاہوں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنانا غریب دشمنی ہے، انہیں چاہئے کہ سردی سے ٹھٹھرتے بے گھروں کے بجائے لندن کی آرام دہ پناہ گاہوں پر تنقید کریں۔

انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد احساس پر رکھی گئی ہے، بے آسرا غریبوں کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے، انسانیت کی فلاح و خیر خواہی عمران خان کی زندگی کا نصب العین ہے۔

انہوں نے کہا کہ لٹیرالیگ کی قیادت پاکستانیوں کو غریب اور بے گھر کر کے ایون فیلڈ کے پرآسائش محل میں لطف اٹھا رہے ہیں، عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی بھلائی کے لئے اقدامات کررہے ہیں، شریفین نے صرف اپنی آل اولاد اور ذات کا سوچا، عمران خان کی جدوجہد قوم کے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے ہے۔