لاہور میں خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی، شادی کی رات کمرے میں انگیٹھی کا دھواں بھر جانے سے دلہن جاں بحق جبکہ دلہا بے ہوش ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا کی شمع کالونی میں نوبیاتا جوڑے وسیم اور سویرا نے شدید سردی سے بچنے کےلئے کمرے میں انگیٹھی جلائی، صبح گھر والوں نے دیکھا کہ کمرے میں دھواں بھر جانے سے دلہن جاں بحق جبکہ دلہا بے ہوش ہوگیا تھا۔
دلہا وسیم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے دلہن کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئے بھجوا کر مختلف پہلوو¿ں پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔