وزیراعظم عمران خان کا پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ

11:51 PM, 30 Dec, 2018

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

تفصیلات کے مطابق ،وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد کے  پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق معلوم کیا‘عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اور موثر انتظامات کیلئے ہسپتال انتظامیہ کی تعریف کی۔  انتظامیہ کو عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھنے کی ہدایت ۔

اس موقع پر وزیر صحت عامر محمود کیانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے،  ہسپتال انتظامیہ سے مریضوں کو ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے بات ہوئی ،ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے بھی وزیراعظم نےبات چیت کی ۔ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور سہولتوں سے متعلق انتظامیہ سے بریفنگ بھی لی۔انہوں نےہسپتال کی پرانی عمارت کا نوٹس لیتے ہوئےاس کی حالت اور انفرانسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم نے پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانےو الی سہولیات کا بھی معائنہ کیا تھا ۔ 

مزیدخبریں