امریکا میں سائبر حملہ، اخبارات کے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا

امریکا میں سائبر حملہ، اخبارات کے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ڈیلی ہوسٹ نیوز انستاگرام اکائونٹ

نیویارک: امریکا میں سائبر حملے سے درجنوں اخبارات کی پرنٹنگ اور ترسیل متاثر ہو گئی۔


امریکی میڈیا کے مطابق سائبر حملے کا ہدف لاس اینجلس ٹائمز کا پرنٹنگ پلانٹ تھا۔ متاثرہ پرنٹنگ پلانٹ شیئر کرنے سے دیگر پرنٹ میڈیا بھی سائبر وائرس سے متاثر ہو ادی ٹائمز، ٹریبیون، سن اور دیگر اخبارات کی ترسیل میں تاخیر ہوئی۔ وال اسٹریٹ جنرل، دی ویسٹ کوسٹ ایڈیشنز اور نیو یارک ٹائمز بھی متاثر ہوا۔

امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ سائبر حملہ امریکا سے باہر  سے کیا گیا ۔