دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت بدستور ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی آسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جیت کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے انگلینڈ کا دوسرا جبکہ آسٹریلیا کا پانچواں نمبر ہے۔ نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف فتح کا صلہ مل گیا، طویل فارمیٹ میں مسلسل چوتھی سیریز جیت کر سال کے 107 پوائنٹس بنا لیے۔
JUST IN: New Zealand have overtaken South Africa and they now sit at No.3 in the latest @MRFWorldwide ICC Test Team Rankings.
— ICC (@ICC) December 30, 2018
Details ⬇️https://t.co/hLACcCASt9 pic.twitter.com/CvSgLMO5SW
نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ سے تیسری پوزیشن چھین لی۔چوتھی پوزیشن پر موجود جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ سیریز میں فتح ، اسے 110 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن دلا سکتی ہے، تاہم ابھی پاکستان 7 ویں نمبر کی ٹیم برقرار ہے.
ویسٹ انڈیز کی ٹیم آٹھویں ،بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے 10 ویں پوزیشن پر موجود ہے۔