سابق انگلش کپتان اینڈریو سٹراس کی بیوی انتقال کرگئیں

12:05 PM, 30 Dec, 2018

برمنگھم:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اینڈیو سٹراس کی زبردست صدمہ لگا ہے اور ان کی بیوی رتھ سٹراس موذی مرض کینسر کی وجہ سے چل بسیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 46 سالہ رتھ سڑاس 2017 میں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوئیں۔ انگلش ٹیم کے مایہ ناز کپتان انڈریو سڑاس نے انگلینڈ اینڈ ویلز بورڈ کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنی بیوی کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔ رتھ اداکاری کے شعبے سے منسلک رہیں اور 2003 میں انہوں نے انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان اینڈریو سڑاس سے شادی کی۔


واضح رہے کہ جنوبی افریقی نژاد اینڈریو سٹراس نے 2004ءمیں کیرئیر کا آغاز کیا اور 2009ءمیں کوچ ڈیوڈ موریس اور کیون پیٹرسن کے تنازع کے بعد انگلش ٹیم کی قیادت سنبھالی ‘وہ مائیکل وان کے بعد انگلینڈ کے کامیاب ترین کپتان تھے جنہوںنے دو مرتبہ ایشنز سیریز جیتی اور انگلش ٹیم کو عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن دلوائی۔

اینڈریوسٹراس نے 100 ٹیسٹ میچز میں 40.91 کی اوسط سے 7073 رنز بنائے جن میں 27 نصف سنچریاں اور 21 سنچریاں شامل ہیں۔انہوں نے 4 ٹی 20 میچز میں 73 رنز بنائے۔اینڈریوسٹراس نے 127 ون ڈے میچز میں 35.63کی اوسط سے 270 نصف سنچریوں اور 6 سنچریوں کی مدد سے 4205 رنز بنائے۔

مزیدخبریں