سپلیمنٹری بل کی تیاری کاخاکہ تیار، 155ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کئے جانیکا امکان

11:28 AM, 30 Dec, 2018

اسلام آباد:ایف بی آرنے سپلیمنٹری بل کی تیاری کاخاکہ تیارکرلیا اورجنوری کے وسط میں 155ارب روپے کے مزید ٹیکس عائدکرنے کی تیاری کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سپلیمنٹری بل کی تیاری کاخاکہ تیارکرلیا گیا ہے جس کے مطابق جنرل سیلزٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کاامکان ہے جبکہ سپلیمنٹری بل میں غیرملکی گاڑیوں پردرآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس وقت مختلف اشیا پرسیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں ہے،اس وقت سیلزٹیکس کی شرح 5فیصد سے لیکر 22فیصد تک ہے جبکہ برآمدی صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال پرکسٹمزڈیوٹی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزیدخبریں