میلبورن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست،بھارت کو سیریز میں1-2 کی برتری حاصل

11:04 AM, 30 Dec, 2018

میلبورن:بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے اس کے ہی دیس میں تیسرے ٹیسٹمیں 137 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 137 رنز سے شکست دے کر 4 میچز پر مشتمل سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔میچ میں بھارت کے 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 261 رنز بناسکی۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا اور رویندرجڈیجا نے 3،3 جب کہ ایشانت شرما اور محمد شامی نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 63، شان مارش 44 اور عثمان خواجہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہے۔ میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر جسپریت بمرا کو 'مین آف دی میچ' کے اعزاز سے نوازا گیا۔


خیال رہے کہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 443 اور دوسری میں 6 وکٹوں پر 106 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی جب کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 151 اور دوسری میں 261 رنز بناسکی۔

مزیدخبریں