سٹیج پر کیوں نہیں بٹھایا، عائشہ گلالئی برہم، فاٹا کانفرنس سے چلی گئیں

11:30 PM, 30 Dec, 2017

اسلام آباد: سٹیج پر کیوں نہیں بٹھایا، عائشہ گلالئی برہم ہو کر فاٹا کانفرنس سے چلی گئیں.

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف کی باغی رہنما نے فاٹا کانفرنس کی انتظامیہ سے سٹیج پر نہ بٹھانے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر انتظامیہ نے انہیں سٹیج کے پیچھے علیحدہ کرسی پیش کی اور کہا کہ قبائلی رسم و رواج کی وجہ سے خاتون کو سٹیج پر نہیں بٹھا سکتے، اگر آپ عوام میں نہیں بیٹھنا چاہتیں تو یہاں آ جائیں مگر گلالئی نہ مانیں اور احتجاجا کانفرنس چھوڑ کر واپس چلی گئیں۔

مزیدخبریں