انقرہ:روس اور ترکی کے درمیان اربوں ڈالر کی دفاعی ڈیل طے پا گئی۔
تفصیلات کے مطابق دفاعی سمجھوتے کے تحت ترکی 2020 تک جدید روسی میزائل ایس چار سو (S-400) کی دو بیٹریاں خریدے گا۔ ترک میڈیا کے مطابق اس دفاعی ڈیل کی مالیت ڈھائی بلین ڈالر ہے۔ روس کی جانب سے ترکی کو میزائل کی خریداری کے لیے خصوصی مالی قرضہ بھی دیا جائے گا۔ اس دفاعی ڈیل کو دونوں ملکوں نے جمعہ انتیس دسمبر کو حتمی شکل دی۔
ایس فور ہنڈرڈ روسی میزائل زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل کی فراہمی سن 2020 کی پہلی سہ ماہی میں شروع ہو جائے گی۔ اس ڈیل کے حوالے سے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے بعض ملکوں کے تحفظات سامنے آ چکے ہیں۔