ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ ماں بننے کے لئے میرے پاس وقت نہیں ہے، میری فلمیں میرے بچے ہیں اور میرے 20بچے ہو چکے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ودیابالن کا نجی زندگی پر کر ئیر کوترجیح دیتے ہوئے کہناتھاکہ میری فلمیں میرے بچے ہیں اور میرے 20بچے ہو چکے ہیں، میرے ماں پاس بننے کیلئے وقت نہیں ہے کیونکہ ابھی میری توجہ کا مرکز میرا کام ہے۔
واضح رہے کہ ودیا بالن بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں اور رواں سال فلم انڈسٹری میں اپنی بہتر چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ ان کی فلم "تمہاری سلو"نہ صرف باکس آفس پر ناکام رہی بلکہ ان کے مداحوں نے اداکارہ کی کارکردگی پر ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
میری فلمیں میرے بچے ہیں اور 20بچے ہو چکے ہیں، ودیا بالن
10:06 PM, 30 Dec, 2017